عظمیٰ نیوز سروس
ممبئی //مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی کے مشرقی ویرار علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک اپارٹمنٹ کی چار منزلہ عمارت کا ایک حصہ اچانکآدھی رات میں بھربھرا کر گر گیا۔ حادثے میں اب تک 3 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 20 سے 25 افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ویرار مشرق میں رما بائی اپارٹمنٹ کا ایک حصہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات میں منہدم ہو گیا۔ اس واقعہ کے فوراً بعد پولیس، فائر بریگیڈ محکمہ اور این ڈی ار ایف کا بچاو دستہ، ایمبولنس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچا۔اے بی پی ماجھا کے مطابق جس وقت حادثہ ہوا اس وقت چوتھی منزل پر جوئل کنبہ کے بچے کا پہلا یوم پیدائش منایا جا رہا تھا۔ اس حادثے میں بچے اور اس کی ماں کی موت ہو گئی جبکہ والد اومکار جوئل اور کنبہ کے دیگر لوگ ابھی بھی ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ راحت و بچاو ٹیم نے اب تک پانچ لوگوں کو بچایا ہے اور انہیں علاج کے لیے قریب کے وی وی سی ایم سی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ اس عمارت میں تقریباً 6 کنبے رہتے تھے۔ بڑے ملبے کو ہٹانے کے لیے راحت ٹیم اب ہاتھ سے کام میں لگ گئی ہے۔ ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں تک پہنچنا اور انہیں محفوظ باہر نکالنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔جائے حادثے پر موجود ایک شخص نے بتایا کہ ابھی بھی 20 سے 25 لوگوں کے ملبے میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عمارت پرانی تھی اور بارش کی وجہ سے اس کی دیواروں داریں ? گئی تھیں۔ افسروں نے اور زیادہ نقصان ہونے سے بچانے کے لیے عمارت کی دوسری وِنگ کو خالی کرا دیا ہے۔ افسران بچاو کام جاری رکھتے ہوئے نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے عمارت کو سیل کرتے ہوئے لوگوں کو وہاں سے دوسری جگہ منتقل کر دیا ہے۔