جموں//26نومبر2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کی نویں برسی کے موقعہ پر اس حملے میں جان بحق ہوئے افرادکوشیوسیناوڈوگرہ فرنٹ نے خراج عقیدت پیش کیاگیااوربعدازاں پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مہلوکین کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرنٹ کے عہدیداران نے کہاکہ ممبئی حملوں میں جان بحق افرادکی دہشت گردی کی جنگ کے دوران دی گئی قربانی کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔اس دوران احتجاجی مظاہرے کی قیادت شیوسیناوڈوگرہ فرنٹ کے صدراشوک گپتاکررہے تھے۔قابل ذکرہے کہ نوسال پہلے 2008 میں لشکرطیبہ کے ملی ٹینٹوںنے ممبئی میں بم دھماکے کیاتھااورتین دن کے اندر166بے گناہ لوگوں کوہلاک کیاگیاتھا۔اس دوران احتجاج کرتے ہوئے شیوسیناوڈوگرہ فرنٹ کے کارکنان نے حافظ سعید کاپتلانذرآتش کیااوران کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔مظاہرین نے کہاکہ ایک طرف پاکستان کہتاہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑائی لڑرہے ہیں تودوسری طرف اس نے حافظ سعید جیسے دہشت گردکورہاکردیا جوکہ دہشت گردانہ کاروائیوں کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کے قتل میں ملوث ہے۔