ممبئی// مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ممبئی حادثہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدر جھوٹ بولنے والا وزیر اعظم ا?ج تک نہیں دیکھا۔ ریلوے اسٹیشن کا نام بدل دینے سے کچھ نہیں ہو گا۔ مودی گجرات میں بلٹ ٹرین بنوائیے، ممبئی میں بلٹ ٹرین کی ایک اینٹ نہیں رکھنے دیں گے۔راج ٹھاکرے نے کہا، "نریندر مودی صرف جھوٹ بول کر ہی اقتدار میں ا?ئے۔ سریش پربھو ایک اچھا کام کررہے تھے، لیکن ان لوگوں کی غلطیوں کی وجہ سے ہی انہیں نکالا گیا۔ شیوسینا پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت میں بیٹھ کر کیا کر رہی ہے؟ اگر بی جے پی کام کرنے نہیں دے رہی ہے، تو وہ حکومت سے باہر کیوں نہیں ہو جاتی ؟راج نے کہا، پہننے کے لئے کپڑے نہیں ہیں اور وہ دنیا خریدنے چلے ہیں۔ اپنے ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اپنے لوگوں کو خود ہی مار رہے ہیں۔ اتنے لوگ ریلوے حادثوں میں مر جاتے ہیں۔ لیکن، اگر انہیں اسٹیشن کے نام بدلنے سے کچھ وقت ملے تو پھر وہ کچھ کریں۔ یہ لوگ ڈھونگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، "میں 5 اکتوبر کو چرچ گیٹ سے ایک مورچہ نکالنے والا ہوں۔ وہاں انتظامیہ سے سوال پوچھنے والا ہوں۔ ممبئی میں پہلی مرتبہ بارش نہیں ہوئی۔ نریندر مودی کا اسمارٹ سٹی ایسا ہی ہے؟ پیوش گوئل سے اچھے ہمارے یہاں کے لوگ ہیں۔