Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

ممبئی تجھے سلام۔۔۔

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 26, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڑے سے دن کے تین بجے ہوائی جہاز نے اُڑان بھردی۔ دھیرے دھیرے ہم دھرتی ماں سے رخصت ہورہے تھے۔ چند ہی منٹوں کے بعد ہمارا جہاز آکاش کی بلندیوں کو چُھو رہا تھا۔ جہاز میں میری نگاہیں اُونچی اُونچی برف پوش چوٹیوں سے ٹکرائیں تو مجھے یوں لگا گویا کہ میں کسی پرستان کے اوپر سے پرواز کررہا ہوں اور سفید لباس میں ملبوس پریاں میرے استقبال میں بانہیں پھیلا کر اِستادہ ہیں! کچھ ہی لمحات میں یہ دلفریب منظر میری نظروں سے اوجھل ہوگیا۔
ہوائی جہاز اب بادلوں سے پرے ہوائوں کے دوش پرتیزی سے منزل طے کررہا تھا۔ شام ساڑھے پانچ بجے جہاز نے ممبئی کے چھترا پتی شیواجی ہوائی اڑے کے رَن وے کو چُھوا۔ آہستہ آہستہ جہاز نے رَن وے پر اپنی رفتار کم کردی اور رفتہ رفتہ ساکن ہوا۔ جہاز سے اُترتے ہی معتدل گرم ہوائوں نے میرے رخساروں کو چُوما۔ ہوائی اڑے سے فارغ ہوکر میں نے ٹیکسی اسٹینڈ میں سے ٹیکسی کرایہ پر لی اور ڈرائیور کو سنٹرل ممبئی کے ناگ پاڑا چوک میں جانے کے لئے کہا۔
اس طرح شام سات بجے میں اپنی منزل پر پہنچا۔ یہاں سب سے پہلے میری ملاقات ایک حسین و جمیل عورت سے ہوئی جو خوبصورت ہونے کے باوجود بھی پراگندہ سی لگ رہی تھی!
’’جی! میں آپ کے ہی استقبال کے لئے یہاں کھڑی ہوں۔ مہمان نوازی کرنا میرا ایمان ہے‘‘۔ اُس اجنبی عورت نے مسکراتے ہوئے کہا۔
’’جی! میں ممبئی ہوں۔۔۔ میری رگوں میں مراٹھا خون دوڑ رہا ہے۔میں مراٹھ واد کا غرور ہوں۔‘‘ اس عورت نے فخر سے اپنا تعارف کرایا۔
’’پھر آپ اس قدر پراگندہ و پریشان کیوں ہیں؟‘‘
’’مجھے خوامخواہ کی روایات میں اُلجھایا گیا‘‘۔ وہ بے الفاظ میں بولی۔
’’جی! میں کچھ سمجھا نہیں!؟‘‘ میں نے تعجب سے پوچھا۔
’’بھوکا بوڈھا سمندر میرے شاندار اِتہاس کو نگل گیا۔ میں گھر سے نکل کر فُٹ پاتھ پر آئی۔ یہاں کے نشیب و فراز نے میرا چین چھین لیا۔‘‘
’’ لیکن یہ اُونچی اُونچی فلک بوس عمارتیں۔۔۔! یہ شاندار محل!
یہ معروف ترین بازار ۔۔۔ یہ کُشادہ سڑکیں!
یہ شور و غل۔۔۔! یہ چہل پہل۔۔۔۔ یہ گلیاں۔۔۔ یہ بڑے بڑے ہوٹل۔۔۔! یہ ۔۔۔۔یہ سب کچھ ہونے کے باوجود بھی آپ اتنی پریشان کیوں ہیں!؟‘‘میں نے حیرانگی کے عالم میں اُس عورت سے پوچھا۔
’’جی! پہلے آپ اپنا تعاف کرایئے۔‘‘
’’جی! میں کشمیر سے آیا ہوں۔۔۔کشمیر میرا غرور ہے۔‘‘
’’بالکل صحیح فرمایا۔۔۔ آپکو ورثے میں جنت ملی ہے۔ آپ کا ماضی مجھ سے شاندار ہے۔ آپ کے حصے میں تین ہزار سال کا اتہاس آیا ہے۔ سلیمان ٹینگ کی چوٹی اور ہاری پربت کا قلعہ آپکے حسین ماضی کے گواہ ہیں۔ آپ کشمیر سے آئے ہیں لہٰذا آپ کشمیر ہیں۔۔۔۔ آپ شتی کنٹھ، ششی کنٹھ، للؔ دید، علمدارؒ اور ابھینو گُپت جیسے مہان عالموں کی دھرتی سے آئے ہیں۔ آپ غنی ؔ کشمیری کا غرور ہیں۔ آپکے پاس وہ سب کچھ ہے جو ابن آدم کے عالم تصورات میں باغِ بہشت کے حوالے سے موجود ہے۔ آپ قدرت کی سوغات سے مالا مال ہیں۔ اس لئے آپ سے میں اصلیت چُھپانا نہیں چاہتی ہوں۔
’’میں ممبئی ہوں، میرے سینے میں بھی ایک تاریخ ساز ماضی دفن ہے۔ لوگ میرے یہاں من کی شانتی تلاشنے آتے ہیں پر وہ مجھے صرف محیط بے کنار کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ وہ میرے سمندر کی بے وفا لہروں سے ناآشنا ہیں!
میری تاریخ غارِ فیل(Elephant Caves)کے پتھروں کی دیواروں پر تراشے گئے برمہا اور شیوا کے مجسموں میں مضمر ہے۔ میرا خوبصورت تمدن جہانگیر آرٹ گیلری میں نمایاں ہے! جہاں میرے حصے میں مرین ڈرائیو اور جوہو کے دلکش ساحل سمندر آئے ہیں وہیں دنیا کی سب سے بڑی جُگی جھونپڑی(Slum Area)بھی میرے ہی ورثے میں آیا ہے!‘‘
’’لیکن اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود بھی آپ افسردہ کیوں ہیں؟‘‘ میں نے اس عورت سے پوچھا۔
اُس حسینہ نے ایک لمبی سرد آہ بھرلی اور کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد بولی
’’ہاں۔۔۔ ہاں ہاں مالدار اور تاریخ ساز ہونے کے باوجود بھی میں افسردہ ہوں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں۔ لیکن آپکی طرح ۔۔۔۔۔!‘‘ پھر وہ خاموش ہوگئیں۔
’’خاموش کیوں ہوئیں؟ کچھ تو بولیں آپ ۔۔۔ آپ کہنا کیا چاہتی ہیں؟‘‘
’’لیکن آپ کی طرح میں زخم خوردہ نہیں ہوں۔ مجھے آپکے حال پر ترس آتا ہے۔‘‘
’’مطلب۔۔۔!؟‘‘ میں نے تعجب سے پوچھا۔ وہ عورت پھر ایک بار سرد آہ بھر کر بولی۔
’’آپ کا سارا جسم زخموں سے چھلنی ہے۔ مجھے آپ پر ناز بھی ہے اور پچھتاوا بھی۔ کیونکہ آپ کے ادراک کے دریچے پر شب گزیدہ سحر روز ایک نیا عتاب لیکر دستک دیتی ہے!!‘‘
رابطہ:آزاد کالونی پیٹھ کا انہامہ،موبائل نمبر؛9906534724
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انسدادِ بدعوانی بیورو کی کارروائی، جے ڈی اےملازم کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
تازہ ترین
پارلیمنٹ کو آپریشن سندور میں تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کے سلسلے میں فوجیوں کے بیان پر بحث کرنی چاہئے: کانگریس
برصغیر
میرواعظ عمر فاروق کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا ناقابل فہم: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے: ایل جی کویندر گپتا
برصغیر

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?