کولکاتا/کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف آئی پی ایل 10 میں ملی دلچسپ جیت سے حوصلہ افزا ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹیم میں کئی عمدہ کھلاڑی موجود ہیں جو اپنے طور پر میچ جتانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ممبئی کے لئے امباتی رائیڈو (63) اور سوربھ تیواری (52) نے شاندار نصف سنچری بنائی تھیں اور بعد میں گیند بازوں کی شاندار بولنگ کے دم پر ممبئی نے کولکتہ کو نو رنز سے شکست دے دی۔روہت نے میچ کے بعد کہاکہ ہم جیت کے ساتھ اختتام کرنا چاہتے تھے اور یہاں پر ایک بار پھر ہم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔ہم اس جیت سے بہت خوش ہیں۔ اس جیت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کی طویل فہرست ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں اب تک ہمارے لئے یہ مثبت بات رہی کہ ہر میچ میں نئے کھلاڑی نے اچھی کارکردگی کی ہے ۔مجموعی طور پر کہیں تو ٹیم ایک یونٹ کے طور پر کھیل رہی ہے ۔ایک کپتان کے لیے یہ ایک خوشگوار صورتحال ہوتی ہے کہ اسے فارم میں رہنے والے کسی کھلاڑی کو باہر بٹھانا پڑے اور اس کی جگہ پر کھیلنے والا کھلاڑی بھی اچھی کارکردگی کرے ۔ اسٹار بلے باز نے کہاکہ ہم میچ میں کبھی بھی دباؤ میں نہیں تھے ۔ہم صرف اپنی منصوبہ بندی کے مطابق ہی کھیل رہے تھے ۔ہم نے سخت محنت کی تھی اور آخر تک اپنا تحمل کھویا نہیں تھا۔ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں اپنی محنت کا پھل ملا اور ہم اب بڑھے اعتماد کے ساتھ پلے آف میں کھیلنے اتریں گے ۔دوسری جانب رائزنگ پنے سپرجائنٹس نے اپنے گیند بازوں کے بااثر مظاہرہ کے دم پر کنگز الیون پنجاب کو اتوار کو 15.5 اوور میں محض 73 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد نو وکٹ سے جیت درج کر شان سے آئی پی ایل 10 کے پلے آف میں داخل ہ حاصل کر لیا۔
رائزنگ پنے سپرجائنٹس نے پنجاب کو 73 رن پر لڑھکانے کے بعد 12 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 78 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔رائزنگ پنے سپرجائنٹس نے اس کے ساتھ نہ صرف پلے آف میں جگہ بنا لی بلکہ وہ ٹیبل میں دوسرے مقام پر بھی پہنچ گیا۔ رائزنگ پنے سپرجائنٹس کی 14 میچوں میں یہ نویں جیت رہی اور وہ حیدرآباد اور کولکتہ کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے مقام پر پہنچ گیا۔