عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو عمر عبداللہ کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مرکز جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے اُن کے اور ان کی ٹیم کیساتھ مل کر کام کرے گا۔ سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میںوزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ’’ عمر عبداللہ کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد،عوام کی خدمت کیلئے ان کی کوششوں میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے عمرعبداللہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کر ے گا۔