عظمیٰ نیوزسروس
جموں// جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت زرعی اراضی کی صورت میں غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر دیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اودھم پور پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ 1967 کے تحت ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے زرعی اراضی کی صورت میں غیر منقولہ جائیدا کو ضبط کیا۔انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ اراضی جو زیر خسرہ نمبر 232 ہے ،محمد شفیق ولد نذیر احمد ساکن کڈواہ کی ہے جو اس وقت عدالتی تحویل میں ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ یہ ضبطی پولیس اسٹیشن بسنت گڑھ میں یو اے پی اے کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر 23/2024میں عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران مذکورہ جائیداد کی دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں سے منسلک ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ تفتیشی افسر کے حکم کے مطابق مذکورہ زمین کو باضابطہ طور پر منسلک کر دیا گیا ہے اور اب قانونی طور پر اسے بیچنے /لیز پر دینے /منتقل کرنے یا کسی تیسرے فریق کے لین دین میں ملوث ہونے پر پابندی ہے ۔