عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پولیس نے پیر کو کہا کہ ممنوعہ تنظیموں کے ملی ٹینٹ ساتھیوں کے خلاف اپنی مسلسل کارروائی اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ(یو اے پی اے)کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات کو آگے بڑھانے میں، سرینگر پولیس نے ضلع میںملی ٹینسی کے ڈھانچے کی حمایت کو ختم کرنے کے مقصد سے شہر کے متعدد مقامات پر تلاشی جاری رکھی ہے۔پولیس نے کہا کہ ان کی 26رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی۔جن افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی ان میںجاوید احمد نجار ولدغلام قادر نجار ساکن زینہ کدل ،عادل احمد صوفی ولد محمد ایوب صوفی ساکن رتھ پورہ عیدگاہ ،شبیر احمد گنائی ولد غلام محی الدین گنائی ساکن محلہ نیو تھید،شیخ فیصل رشید ولد عبدالرشید شیخ ساکن فردوس کالونی شادی پورہ سنگم سرینگر،مومن جواری گوجری ولد جاوید احمد گوجری ساکن شالیمار کالونی شادی پورہ سنگم ،رئیس احمد نجار ولد محمد یوسف نجار ساکن کلالدوری نائد کدل اور احتشام بلال ولد بلال احمد صوفی ساکن سمکھشبل خانیار اور عامر صدیق نجار ولد محمد صدیق ساکن کلالدوری نائدکدل ،مبشر رشید ولد عبدالرشید کھوسہ ساکن جوگی لنکر اور مزمل خورشید ولد خورشید احمد ساکن بیرونی کاٹھی دروازہ اور مہنان احمد خان ولد معراج الدین خان سید پورہ خواجہ پورہ،عاشق حسین بٹ ولد عبدالرحمن ساکن درباغ ہارون،فاروق احمد ڈار ساکن باغوان پورہ صفاکدل ،برہان احمد شاہ ولد ریاض احمد شاہ ساکن زامپہ کدل صفاکدل ،الطاف احمد ڈار ولد محمد عبداللہ ڈار ساکن ملک پورہ برتھنہ اور محمد آصف ناتھ ولد محمد یونس ساکن ملک پورہ، برتھنہ ،عمر حمیدشیخ ولد عبدالحمید شیخ ساکن اشعر کالونی حضرت بل ،توحید احمد(پی ایس اے کے تحت)ساکن گوری پورہ سوزیٹھ اور بشیر احمد بٹ ولد عبدالعزیزبٹ (پی ایس اے کے تحت)ساکن سوزیٹھ ،الیاس احمد سنگین ولد شریف احمدسنگین ساکن ابوبکر لین لالبازار ملہ باغ،منظور احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن حمزہ کالونی 90 فٹ روڈ صورہ ،طائوس احمد گڈا ساکن ہمدانیہ کالونی بمنہ جنید احمد پرے عرف بلا ولد فاروق احمد (پی ایس اے کے تحت)ساکن باری پورہ،معراج الدین خان عرف صہبا ولد مرحوم عبدالاحد خان ساکن خانقاہ سوختہ نواکدل،مسویر نبی بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن وانگن پورہ،آرش کول ولد عاشق احمد کول ساکن دلال محلہ نواب بازار ،شاکر فاروق بٹ ولد فاروق احمد بٹ ساکن شاہ محلہ نواب بازار ،بشارت احمد بزاز ولد مرحوم غلام حسن بزاز ساکن ملک آگن فتح کدل سری نگر(پی ایس اے کے تحت)،فرقان نذیر ولد نزیر احمد ساکن اسلام یاربل زینہ کدل ،ذوالفقار احمد نجارولد غلام محمد نجار ساکن رفیقی کوچہ اردو بازار،مومن احمد شیخ ولد ولی محمد شیخ ساکن بٹہ یار عالی کدل ،قاصر الطاف حکیم ولد الطاف احمد حکیم ساکن سید حمید پورہ نواب بازار،منظور احمددانپوش ولد غلام محی الدین ساکنہ گنج کھڈ دبہ تل،سجاد احمد گلکار ولد نذیر احمد ساکن پاندان نوہٹہ (ہلاک شدہ)،عاشق حسین رنگریز ولد مبشر احمد ساکن اقبال مارکیٹ جامع مسجد،فیضان نثار رنگریز ولد نثار احمد رنگریز ساکن اندرونی نائد کدل،عاقب لطیف وانی ولد محمد لطیف ساکن ممہ خان محلہ،فاروق احمد وانی ولد محمد یاسین وانی ساکن کاٹھی دروازہ،سید احمد پاریمو ولد مرحوم عبداللہ پاریمو ساکن ممہ خان محلہ بدمواری،سید اسرار قریشی ولد سید محمد امین ساکن قریشی محلہ لالبازار،جاسیہ نذیر دختر نذیر احمد بٹ ساکن کھنموہ،بشیر سلطان بٹ ولد محمد سلطان بٹ ساکن شنکر پورہ نوگام شامل ہے۔تلاشیاں جموں و کشمیر پولیس کے افسران کی نگرانی میں ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں قانونی طریقہ کار کے مطابق کی گئیں۔اسلحے، دستاویزات، ڈیجیٹل آلات وغیرہ کو قبضے میں لینے کے لیے تلاشی لی گئی۔ شواہد اکٹھے کرنے اور انٹیلی جنس اکٹھے کرنے کے مقصد سے قوم کی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازشی یا دہشت گردانہ سرگرمی کا پتہ لگانے اور اسے روکنا تھا۔جموں و کشمیر پولیس کی اس فیصلہ کن کارروائی کا مقصد ایسے ملک دشمن اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی فرد تشدد، خلل یا غیر قانونی سرگرمیوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتا ہوا پایا گیا تو اسے قانون کے تحت سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ادھر پہلگام میں ملی ٹینٹوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا بڑا آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے ۔ سیکورٹی فورسز نے جنگلی علاقوں میں وسیع پیمانے پر ناکہ بندی کر رکھی ہے اور پورے علاقے کو جدید ٹیکنالوجی اور تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے کھنگالا جا رہا ہے ۔پہاڑی اور جنگلی علاقوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر آرمی، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے مشترکہ دستے علاقے میں مسلسل تلاشی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ڈرون کیمروں، کواڈ کاپٹروں اور سراغ رساں کتوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی مشتبہ نقل و حرکت پر فوری نظر رکھی جا سکے ۔حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں، گھنے جنگلات اور ندی نالوں کے درمیان مشتبہ ملی ٹینٹوں کی تلاش میں خصوصی تربیت یافتہ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ کئی مقامات پر مشتبہ سرگرمیوں کا پتہ چلنے پر محاصرے کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔ آپریشن کو انتہائی احتیاط سے انجام دیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی شہری کو نقصان نہ پہنچے ۔ انتظامیہ نے مقامی آبادی سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔