عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پہلگام حملے کے بعد ملی ٹینٹوں کے ساتھیوں کے خلاف جاری کریک ڈان کے ایک حصے کے طور پر پولیس نے ہفتہ کو شہر کے پانچ مقامات پر تلاشی لی۔پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ انہوں نے شہر کے متعدد مقامات پر تلاشی کا عمل تیز کر دیا ہے، جس کا مقصد ضلع میںملی ٹینسی کی حمایت کرنے والے انفراسٹرکچر کو ختم کرنا ہے۔یہ تلاشیاں ممنوعہ تنظیموں کے ساتھیوں کے خلاف جاری کریک ڈان کا حصہ تھیں اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام)ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات کو آگے بڑھا رہی ہیں۔پولیس نے کہا کہ تلاشیاں جموں و کشمیر پولیس کے افسران کی نگرانی میں ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں مناسب قانونی طریقہ کار کے مطابق کی گئیں۔پولیس نے کہا، “یہ تلاشیاں اسلحے، دستاویزات، ڈیجیٹل آلات وغیرہ کو ضبط کرنے کے لیے کی گئیں تاکہ ثبوت اکٹھا کرنے اور انٹیلی جنس اکٹھے کرنے کے مقصد سے قوم کی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازشی یا دہشت گردانہ سرگرمی کا پتہ لگانا اور اسے روکا جا سکے۔”