عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی// گھات لگا کر حملہ کے دوران 22 گڑھوال رجمنٹ کے جوانوں نے زخمی ساتھیوں کو بچانے کے لیے 5,100 سے زیادہ رائونڈ فائر کئے اورملی ٹینٹوں کو کٹھوعہ کی جنگلاتی پہاڑیوں میں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ حکام نے واقعات کو یکجا کرنا شروع کر دیا ، اس وقت کیا ہوا جب گھات لگا کر حملہ ہوا اور دو گھنٹے سے زیادہ کی مسلسل گولی باری کے بعد کمک پہنچی۔ملی ٹینٹوں نے فوج کی دو گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ گولیوں کا سامنا کرنے والے سپاہیوں نے ایک سخت لڑائی لڑی، مزید جانی نقصان سے بچنے اور ملی ٹینٹوں کو اپنے ہتھیاروں پر قبضہ کرنے اور مزید نقصان پہنچانے سے روکنے کے لیے مسلسل فائرنگ کی۔ایک باخبر اہلکار نے بتایا کہ ملی ٹینٹ، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ تین کا ایک گروپ تھا، نے خود کو دو مختلف مقامات پر کھڑا کیا اور گاڑیوں اور فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا۔یہ حملہ، ایک ماہ میں جموں میں پانچواں حملہ اور وادی کشمیر کے مقابلے نسبتاً پرامن علاقے میں تشدد میں اضافے کا اشارہ ہے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ “سخت جسمانی اور ذہنی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، ہندوستانی فوج کے گڑھوال رجمنٹ کے سپاہیوں نے 5,189 رائونڈز فائر کئے جس سے وہ موقع سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے”۔زخمی جوان پٹھانکوٹ کے فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔