ملی ٹینٹوں کا بہت خلد خاتمہ کیا جائیگا ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کا گندوہ بھلیسہ دورہ

 اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر شریدھر (آئی پی ایس) نے ایس ایس پی ڈوڈہ جاوید اقبال و دیگر افسران کے ہمراہ گندوہ بھلیسہ کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ سیکورٹی فورسز ملی ٹینٹوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مستعدی سے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں و دہشت گردانہ سرگرمیوں پر پولیس و دیگر سراغ رساں ایجنسیوں کی برابر نظر ہے اور جو بھی اس قسم کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔گذشتہ روز کوٹا ٹاپ میں پیش آئے ملی ٹینٹوں و سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہوئی جھڑپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس و سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے مصدقہ اطلاع ملنے پر علاقہ کا محاصرہ کیا تھا جس دوران ملی ٹینٹوں نے فائر کھولا اور جوابی کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم وہ فرار ہو گئے. انہوں نے کہا کہ پولیس و سیکورٹی فورسز ان کے باالکل قریب پہنچ گئی ہے اور بہت جلد ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔ عوامی تعاون کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ امن چاہتے ہیں اور اس قسم کی سرگرمیوں کو قبول نہیں کریں گے۔