عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو کہا کہ اس نے کولگام ضلع میں ایک پی ایچ ڈی اسکالر سمیت تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ملی ٹینٹوں کی بھرتی کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا۔پولیس نے کہا کہ کولگام میں ان کے یونٹ کے ذریعہ ایک ان پٹ تیار کیا گیا تھا کہ ایک انفرادی کوڈ نام ڈاکٹر سبیل ضلع کولگام اور ملحقہ علاقوں کے نوجوانوں کو ان کے ساتھ شامل ہونے کے لئے حوصلہ افزائی، فنڈنگ اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مشتبہ شخص کی تلاش کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔کولگام پولیس کی منظم کوششوں کے بعد، ایک گاڑی زیر نمبر JK18B-4852 پرنظر رکھی گئی۔ یہ بات سامنے آئی کہ یہ گاڑی اشموجی کولگام کے ڈاکٹر ربانی بشیر کے زیر استعمال تھی۔ اس کے مطابق اشموجی پر پولیس ناکا قائم کیا گیا اور ڈاکٹر ربانی کو گرفتار کر لیا گیا۔
جب اس شخص سے مسلسل پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنا کوڈ نام ڈاکٹر سبیل بتایا۔ربانی کشمیر کی سینٹرل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اسکالر ہے اور اس نے وہاں اسسٹنٹ پروفیسر کی نوکری کے لیے بھی درخواست دی ہے ۔پولیس نے بتایاکہ ڈاکٹر روبانی بشیر عرف ڈاکٹر سبیل نے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف کیا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں اور 14 سال تک طلبہ ونگ اسلامی جماعت الطلبہ میں اس کے رکن اور بعد میں JEI کے مکمل رکن رہے۔ ڈاکٹر سبیل کا بنیادی طریقہ کار حزب المجاہدین یا جیش محمد کے لیے پردے کے پیچھے کام کرنا تھا۔ وہ نوجوانوں کی شناخت کرتا تھا، ان کی حوصلہ افزائی کرتا تھا، انہیں فنڈ فراہم کرتا تھا اور پھر انہیں تنظیموں میں شامل ہونے کے لیے تیار کرتا تھا۔پولیس نے کہاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ربانی نے دو نوجوانوں کو ترغیب دی اور انہیں دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے پر مجبور کیا۔ڈاکٹر ربانی بشیر کے انکشاف پر، HM/JEM کے کالعدم تنظیم کے دو مزید اوور گرانڈ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا،ان کی شناخت اشموجی بھان کے فضل احمد پرے اور چیک وٹو اہربل کے طارق احمد نائیکو کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ربانی سے ایک پستول، ایک میگزین اور لائیو رانڈ برآمد ہوا ہے۔دیگر دو گرفتار اپر گرائونڈ ورکروںسے ایک دستی بم، کچھ زندہ رائونڈ برآمد ہوئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔