عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں دو سپیشل پولیس افسران (ایس پی اوز)کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ حکام نے اتوار کو بتایا کہ ایس پی اوز عبداللطیف اور محمد عباس کو پہلے ملی ٹینسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کٹھوعہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہتا شرما نے فوری اثر سے دو ایس پی اوز کو برخاست کرنے کا حکم دیا۔دونوں پولیس اہلکاروں پر ملی ٹینوں کو مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔یہ بات قال ذکر ہے کہ گذشتہ چند برسوں سے جموں و کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے قریب 80ملازمین کو ملی ٹینسی کے الزام میں نوکریوں سے بر خاست کیا ہے۔ان سرکاری ملازمین پر پہلے سے کیس درج تھے جن میں سے بیشتر جیلوں میں بند ہیں یا پھر ضمانت پر ہیں۔ان سرکاری ملازمین کیخؒاف ملی ٹینٹوں کو معاونت فراہم کرنے کے علاوہ اسلحہ سمگل کرنے اور براہ راست ملی ٹینٹ کارروائیوں میں شامل ہونے کا الزامات ہیں۔ان میں کئی پولیس اہلکار اور دیگر سرکاری افسران اور زیادہ تر اساتذہ ہیں۔