پونچھ حملے کے ملوثین کو نہیں بخشا جائے گا:امیت شاہ
نئی دہلی // وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ ایک نیوز چینل کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں کے پونچھ ضلع میں فوجی گاڑی پر حملے میںملوث ملی ٹینٹوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے کیس کو مکمل طو رپر حل کیا جائے گا ۔امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے پونچھ معاملہ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور دہشت گردی کے دیگر معاملات کی طرح اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے اس کو صد فیصد حل کیا جائے گا اور ان کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا ’’پورا ملک اب جانتا ہے کہ کشمیر میں دہشت گردی میں کمی آرہی ہے‘‘۔ امیت شاہ نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیر سے کیناکماری تک ملک کتنا بدل گیا ہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہو چکی ہے ۔ کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی کانگریس گالیاں دینا شروع کرتی ہے اور ایسی زبان استعمال کرتی ہے تو بی جے پی سے لوگوں کی محبت بڑھتی ہے اور کرناٹک میں بھی ایسا ہی ہوگا،۔ انہوں نے کہا ’’بی جے پی انتخابی مہم کے اتنے نچلے درجے پر نہیں جھکتی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے وقار کو برقرار رکھا ہے، غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر کیا ہے، معیشت کو بہتر کیا ہے، ملک کی سلامتی کو برقرار رکھا ہے‘‘۔