لکھنو// وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں کشمیر میں ملی ٹینسی کو ناقا بل برداشت اوٍر اس کے ساتھ سختی کے ساتھ پیش آ نے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن وزیر اعظم مودی کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔ لکھنو میں ایک اسپتال میں منعقدہ تقریب کے حاشیئے پر صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت ریاست میں ملی ٹنسی کو مزید برداشت نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار نے عزم کیا ہے کہ ریاست میں تشدد کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز جنگجوئوں سے نمٹنے کے لئے مکمل طور تیار ہیں۔