نئی دہلی// صدر ہند رام ناتھ کوند نے کہاہے کہ جموں وکشمیر کی ملی ٹنسی براہ راست سرحد پار دراندازی سے منسلک ہے ۔انہوں نے جموں وکشمیر کے حصوں میں ملی ٹنسی کا رابطہ براہ راست سرحد پار دراندازی سے ہے ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہند کا کہنا تھا کہ ہماری افواج، پیرا ملٹری فورسز اور جموں وکشمیر پولیس کے مابین اچھا تال میل ہے اور تشدد کو صحیح جواب دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مین سٹریم میں شامل ہونے والوں کیلئے حکومت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔صدر ہند نے کہاکہ ملک کی اندرونی سلامتی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔