جموں//ملیشیا میں واقع عالمی شھدہ کونسل کے چیف ڈاکٹر شیخ اسماعیل قاسم کی آمد جموں میں۔ڈاکٹر شیخ اسماعیل نے کل بروز جمعہ جامع مسجد ریلوے جموںمیں اپنا خطاب کرتے ہوئے امت کے نام امن اور شانتی کا پیغام دیتے ہوئے شہادت کے تعلق سے اپنا مدلل بیان کیا ۔ واضح رہے عالمی شہادت کونسل جو اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں اپنا امن اور شانتی کا پیغام پھیلا کر پوری امت کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔اسی سلسلہ میں عالمی شھدہ کونسل کے بانی ڈاکٹر شیخ اسماعیل قاسم نے پریس کے نام جاری ایک بیان میں کہا’’ہم اس دنیا میں امن شانتی اور ایکتاکا پیغام پھیلا رہے ہیں ۔ہم سب کو مل کر امن، سکون ،پیاراور شانتی کا پیغام جو مالک حقیقی کاپیغام ہے اس کو پھیلانا ہے۔عالم شھدہ کونسل کا صرف و صرف ایک ہی پیغام ہے اور وہ ہے امن۔اندرونی اور بہرونی طور پرامن ہم اس وقت تک امن کی بات نہیں کر سکتے جب تک کہ ہمارے اندرسکون نہیں ہو گا ۔ ہم جموں و کشمیر کی عوام کو بالحصوص دعوت دیتے ہیں کہ وہ ملیشیا میں سات جولائی کو ہونے والی بین الاقوامی سطح کی عالمی شھدہ کانفرنس میں شرکت کریں جہاںقریب پچپن ممالک سے بین الاقوامی سطح کے علماء اکرام،مفتیان اکرام اسکالر ، دیگرشحصیات ،منسٹراور امن کے داعیان شرکت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تب تک بہرونی سکون نہیں ملے گا جب تک ہمیں اپنے اندر سکون نہیں ہو گا۔واضح رہے شیخ ڈاکٹر اسماعیل قاسم کے ہمراہ ملیشیا سے ایگزیکیوٹیو چیر مین رحمت اللعٰلمین فائونڈیشن و ایڈوائزر ٹو رائل افیرس ٹینگکو بہا الدین ٹینگکواحمد،حاضف حمزہ اور ہندوستان سے رحمت اللعٰلمین ایجوکیشن اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر چاندپاشا عبدل قادر بھی تھے جو اس وقت کرناٹک میں سماجی و ملی ترقی میں اپنی حدمات انجام دے رہے ہیں ۔