سرینگر//برزہ ہامہ حضرت بل کے لوگوںنے بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا۔اس دوران پائین شہر اور سیول لائنز علاقوں کئی علاقوں کے لوگوں نے برقی رﺅ میں کٹوتی پر برہمی کا اظہار کیاہے۔ وادی میں لگاتار5دنوں کی برفباری کی وجہ سے شہر سمیت جنوب و شمال میں برقی رو کی صورتحال ہر دن ہی ابتر ہو رہی ہے۔اس دوران سرےنگر کی پرےس کالونی مےں ملہ باغ اور برزہامہ حضر ت بل کے لوگ نمودار ہو ئے اور انہوں نے بجلی کی مسلسل کٹوتی کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظا ہرےن نے بتاےاکہ ا±ن کا بجلی ٹرانسفامر ایک ہفتہ قبل خراب ہوا ہے جبکہ محکمہ بجلی کے ملازمین نے بجلی ٹرانسفامر کی مرمت کے لئے ورک شاپ پہنچادےا لیکن ابھی تک ٹرانسفامر کی مرمت نہیں ہو سکی ہے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ150کے وی بجلی ٹرانسفامر 4 محلوں کو بجلی فراہم کرتا تھااور اب ہفتہ سے ٹرانسفامر خراب ہے اور بجلی کی عدم دستےابی سے وہ مشکلات کا سامنا کر رہے۔ انہوںنے کہا کہ بجلی عدم دستےابی کے نتیجے میں مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس دوران پائین شہر کے رعناواری،سعیدہ کدل اور دیگر علاقوں سمیت سیول لائنز میں راجباغ،بٹوارہ،شیو پورہ،سونہ وار اور کرسو پادشاہی باغ کے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے ان علاقوں میں بجلی سپلائی کی حالت ناگفتہ بہہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شیڈول پر بھی عمل نہیں کیا جاتا اور بالخصوص شام کے دوران روزانہ کی بنیادوں پر3گھنٹے بجلی کی سپلائی بند کی جاتی ہے۔ لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ ان علاقوں میں میٹر بھی نصب کئے گئے ہیں ،تاہم اس کے باوجود ان علاقوں کی صورتحال غیر میٹر والے علاقوں سے بھی ابتر ہیں۔