شوپیان/ /شوپیان کے مضافات میں اتوار کو فوج نے شک کی بنا پرفائرنگ کی۔ اتوار کوشوپیان زینہ پورہ روڈ پر فوج کی 34 آر آر کی گاڑی جونہی ملک گنڈگائوںکے پاس پہنچ گئی تو گاڑی میں موجود فوجی اہلکاروںنے ایک میوہ باغ میں مشکوک نقل و حرکت دیکھی۔چنانچہ فوجی اہلکاروں نے میوہ باغ کی طرف فائرنگ کی لیکن واپس کوئی جواب نہیں ملا۔اسکے بعد جنگجوؤں کو تلاش کیا گیا تاہم یہاں کوئی جنگجو موجود نہیں تھا، جس کے بعد فعج وہاں سے چلی گئی۔مقامی شخص وسیم احمدکے مطابق’’ ہم اپنے باغ میں کام کررہے تھے کہ اچانک گولیوں کی آوازیں سنائی دیں، گولیوں کی آواز ایک ہی طرف سے آرہی تھی اسکے بعد ہم ڈر کے مارے وہاں سے بھاگ گئے۔