سری نگر//پولیس وانتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو خانہ نظر بند رکھا جبکہ لبریشن فر نٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ۔معروف حزب کمانڈر سبزار احمد اور اسکے ساتھی کے جاں بحق ہونے کے بعد پیدا شدہ کشیدہ صورتحال اور شہر ودیہات میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس وانتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو خانہ نظر بند رکھا جبکہ لبریشن فر نٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ۔ادھر شبیر احمد شاہ ،ظفر اکبر بٹ،ہلال احمد وار اور غلام احمد گلزار وغیرکی خانہ و تھانہ نظر بندی عمل میں لائی گئی ۔پولیس اور فورسز کی بھاری جمعیت نے اتوار کی صبح یاسین ملک کی رہائش گاہ کا گھیرائو کرلیا اور انہیں گرفتار کرکے لے گئے۔ بعدازاں انہیں پانچ روزہ عدالتی ریمانڈ پر سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ۔ادھر حریت (ع) نے عہداروں اور کارکنوں کو گھروں اور تھانوں میں مقیدرکھنے کی کاروائیوں کو بدترین آمریت اور فسطایت قرار دیا ہے۔پولیس نے پیپلز پولٹیکل پارٹی کے سربراہ انجینئر ہلال احمد وار کے گھر واقع مائسمہ پر چھاپہ ڈالا اور اسے حراست میں لے لیا ۔ادھر پولیس نے حریت (ع) کے لیڈر ایڈوکیٹ شاہد الاسلام کو خانہ نظر بند کیا۔