تینوں خطوں کے اندر امن و قانون کی صورتحال بہتر کرنے میں کامیاب : امیت شاہ
سرینگر//مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ پچھلے 9برسوں میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کہیں زیادہ بہتر ہوئی ہے۔ڈیرا دون میں49 ویں آل انڈیا پولیس سائنس کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہانریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے وقت کئی وجوہات کی بنا پر ملک میں 3ہارٹ سپاٹ تھے۔جن میں جموں کشمیر، بائیں بازو کے انتہا پسند علاقے اور شمال مشرق شامل ہیں۔شاہ نے کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر، بائیں بازو کے انتہا پسند علاقے اور شمال مشرق میں امن و امان کو بہتر بنانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آج ڈھنگ سے کہہ سکتا ہوں کہ آج 370ختم کرنے کے بعد جموں کشمیر کی حالت دیکھ کر ملک کا ہر شہری چین کی سانس لے سکتا ہے کہ ہمارا جموں کشمیر ہمیشہ کیلئے اب بھارت کا حصہ بن چکا ہے اور اسکو کوئی ہم سے نہیں لے سکتا۔اسی طرح وہ علاقے جہاں علیحدگی پسندی یا دہشت گردی تھی یا شمال مشرقی علاقوں میں امن قائم کرنے میں بہت حد تک بہتر آئی ہے۔دہشت گردی کے واقعات میں بہت ٹھہرائو آگیا ہے،علیحدگی پسندی دم توڑ گئی ہے اور دہشت گردی کا قلع قمع کردیا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کی داخلی اور سرحدی سکیورٹی بہتر نہ ہو اور ترقی تب ممکن ہو سکتی ہے جب امن و امان قائم ہو۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس ضمن میں ہم نے 2019 سے 2023 تک بہت سی تبدیلیاں کی ہیں اور کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہمیں صفر برداشت کی حکمت عملی اور زیرو ٹالرنس کارروائی کی طرف کام کرنا ہوگا۔ شاہ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی کے لیے ملک کے امن و امان، داخلی سلامتی اور سرحدی سلامتی کو مضبوط کرنا ہوگا۔ شاہ نے کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر، بائیں بازو کے انتہا پسند علاقے اور شمال مشرق میں امن و امان کو بہتر بنانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بائیں بازو کے علاقوں میں تشدد میں کمی کی وجہ سے ترقی نے رفتار پکڑی ہے۔