Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ملک کے وسائل کا تعلق ہر شہری سے ہے | وزیراعظم کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب سے خطاب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 23, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
نئی دہلی// ملک کے وسائل کا تعلق ہر شہری سے ہے اور سب کو فائدہ پہنچنا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نریندرمودی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدسالہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرانہوں نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔اپنے خطاب میں وزیراعظم نے سرسید کے اس بیان کو یاد کیا کہ’ اپنے وطن سے لگاؤ رکھنے والے کا اولین فرض یہ ہے کہ وہ تمام لوگوں کی بہبود کے لئے کام کرے ۔وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ بلا لحاظ ذات ، نسل یا مذہب ملک ایک ایسی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے جہاں ہر شہری کو آئین کے ذریعہ دیئے گئے حقوق کا یقین دلایا گیا ہے ، کسی کو بھی اس کے مذہب کی وجہ سے پیچھے نہیں چھوڑا جانا چاہئے اور’ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کاوشواس‘ عہد کی یہی بنیاد ہے ۔مودی نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ اپنے خطاب کے دوران ان سرکاری اسکیموں کی مثالیں پیش کیں جو بلاامتیاز فائدہ پہنچا رہی ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ‘‘ ملک کے وسائل کاتعلق ہر شہری سے ہے اور سب کو فائدہ پہنچنا چاہئے ’’۔ مودی نے کہا کہ نئے ہندستان کاتصور یہ ہے کہ قوم اور معاشرے کی ترقی کو سیاسی زوایہ نظر سے نہ دیکھاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ گمراہ کرنے والے پروپیگنڈے کے خلاف چوکس رہا جائے اور اپنے دل میں ملک کے مفاد کو سب سے اعلی مقام دیا جائے ۔سیاست انتظار کرسکتی ہے لیکن معاشرہ ایسا نہیں کرسکتا، اسی طرح غریب لوگ خواہ کسی بھی حلقے سے ہوں، انتظار نہیں کرسکتے ۔ ہم وقت ضائع نہیں کرسکتے اور ایک آتم نربھر بھارت کی تشکیل کے لئے ہمیں مل کر کام کرناچاہئے ۔ قومی مقاصد کی تکمیل کے لئے تمام اختلافات کو لازمی طور پر کنارے رکھا جاناچاہئے ۔کوروناوباء کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذریعہ معاشرے کو دیئے گئے غیرمعمولی تعاون کے لئے وزیراعظم نے اس کی ستائش کی اورکہاکہ ہزارہاافراد مفت ٹیسٹ ، آئیسولیشن وارڈکی تشکیل پلازمہ بینک کی تعمیر، وزیراعظم کیئرفنڈ میں ایک بڑی رقم کا تعاون یہ دکھاتاہے کہ آپ معاشرے کے تئیں اپنے عہد کی تکمیل کے لئے اس حدتک سنجیدہ ہیں ۔ انھوں نے آج یہ بھی کہاکہ ملک کے اعلیٰ مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے اس طرح کی منظم کوششوں کے سہارے ہی بھارت کوروناجیسی عالمی وباء سے کامیابی کے ساتھ نمٹ رہاہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ پچھلے 100سال کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے دنیا کے بہت سے ممالک کے ساتھ بھارت کے رشتو ں کو مضبوط کرنے کا کام کیاہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

برصغیر

جنرل انیل چوہان نائب صدر سے ملاقی

May 13, 2025
برصغیر

خواتین کے آگے آنے سے سماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

May 13, 2025
برصغیر

آپریشن سندور | 70ممالک کے سفارت کاروں کو آگاہ کیا گیا

May 13, 2025
برصغیر

فوجی کارروائیاںاور سرحدی صورتحال | وزیر دفاع کو فوج، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہوں نے آگاہ کیا

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?