سرینگر//کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ منگل کووزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میںکورونا وائرس کے 37566 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 907 کورونا مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ابھی تک 30316897 ا فراد لورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 397637 ہوگئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56994 مورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 29366601 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں 552659 کورونا کے سرگرم کیس موجود ہیں۔