Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ملک کی کئی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری | لینڈ سلائڈ اور سیلاب سے عوامی زندگی درہم برہم

Towseef
Last updated: August 13, 2024 10:09 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//ملک کی کئی ریاستوں میں لگاتار ہو رہی بارش سے عوامی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ لینڈ سلائڈ کے واقعات اور سیلاب جیسی صورتحال نے لوگوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ پہاڑی علاقوں سے لے کر میدانی علاقے تک کئی حصوں میں تیز بارش ہو رہی ہے، جس سے ندیوں کی آبی سطح میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ راجدھانی دہلی سمیت قریبی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے بارش ہو رہی ہے جس سے آمد و رفت پر کافی اثر پڑا ہے۔راجستھان میں زبردست بارش کی وجہ پیش آنے والے واقعات میں سوموار کو 8 افراد کی موت ہو گئی جس سے دو دنوں میں یہاں مرنے والوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ مسلسل ہو رہی موسلادھار بارش سے کرولی اور ہنڈون میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ یہاں راحت و بچاو? ٹیم نے تقریباً 100 لوگوں کو بچا کر محفوظ مقام تک پہنچایا ہے۔ زیادہ بارش سے نچلے علاقوں میں کافی مقدار میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ پشتوں پر پانی چڑھنے اور ندیوں میں طغیانی سے عام زندگی پر زبردست اثر پڑا ہے۔ محکمہ موسمیات کی وارننگ کے بعد متعلقہ ضلع مجسٹریٹوں کے ذریعہ جاری حکم پر ریاست کی راجدھانی جئے پور، سوائی مادھو پور، بھرت پور، دوسا اور کرولی سمیت 5 اضلاع میں اسکول بند کر دیے گئے۔دیگر ریاستوں کی بات کی جائے تو ہماچل پردیش میں گزشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے لینڈ سلائڈ کے واقعات اور سیلاب کی صورتحال کا سامنا ہے۔ یہاں 197 سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ دوسری طرف بہار میں گنگا سمیت تقریباً سبھی ندیوں کی آبی سطح میں زبردست طغیانی دیکھی جا رہی ہے۔ گنگا سے لگے شہر اور قریبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے، جس میں بھاگلپور شہر کے بوڑھاناتھ، براری، بابو پور سمیت کئی علاقے شامل ہیں۔جنوبی ہند کی بات کی جائے تو کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں مسلسل ہو رہی بارش سے عوامی زندگی درہم برہم ہو چکی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بانڈی پورہ میں تجاوزات کاشاخسانہ | 2کوہلوں کا وجود خطرے میں
کشمیر
جموں میں گولف مقابلے کااہتمام
سپورٹس
عالمی یوم ماحولیات | یوتھ سروسزاینڈسپورٹس محکمہ کے اہتمام سے تقاریب
سپورٹس
ایمیزون فیشن کی 30 مئی سے 4 جون تک ’وارڈروب ریفریش سیل‘
صنعت، تجارت و مالیات

Related

برصغیر

بہار میں شراب بندی کا مذاق | گرفتار کئے گئے 7افراد میں 3پولیس اہلکار شامل

June 1, 2025
برصغیر

قانون کی حکمرانی میں مدعی کا بھی اہم کردار:یوگی

June 1, 2025
برصغیر

ملک کو گمراہ کیا جارہا ہے | سی ڈی ایس کے انکشافات نے واضح کردیا: کھرگے

June 1, 2025
برصغیر

شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں سے تباہی،معمولات درہم برہم، 3افراد ہلاک

June 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?