عظمیٰ نیوزسروس
جموں//پردیش کانگریس صدر طارق حمید قرہ نے ایم ایل اے ڈوڈہ معراج ملک کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو بلاجواز اور جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکام نے صورتحال کو غلط طریقے سے سنبھالا۔آر ایس ایس کے سیلاب سے متاثرہ سرحدی علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے قرہ نے کہا کہ پی ایس اے کے تحت ملک کی نظربندی کو بلاجواز اور جمہوریت پر حملہ قرار دیا، تاہم انہوں نے اپنی گفتگوکے دوران ملک کے طرز عمل کو بھی ناپسند کیا۔ انہوں نے حکام کی طرف سے معاملے کو سنبھالنے کے طریقے سے مکمل طور پر اختلاف کیا اور کہا کہ اس سے جمہوریت میں لوگوں کا اعتماد ختم ہوتا ہے۔