ممبئی// کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘کے سبب رواں مالی سال میں ملک کی معاشی شرح نمو کے محض 1.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ریزرو بینک نے جمعہ کے روز ریورس ریپو ریٹ میں کمی کرتے ہوئے معیشت میں تیزی لانے کے مقصد سے کئی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پریس کانفرنس میں ان منصوبوں کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کووِڈ-19 ’وبا‘ کے دور میں بینکنگ شعبہ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے ہاوسنگ سیکٹر کو 10 ہزار کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت مشکل وقت میں ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ نقدی کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔آر بی آئی نے ریورس ریپو ریٹ میں میں کمی کی ہے یعنی بینکوں کو آر بی آئی میں پیسہ رکھنے کی ضرورت نہیں۔ ریورس ریپو ریٹ میں 25 پوائنٹ کی کمی کی گئی ہے، یہ اب 3.75 فیصد پرآگیا ہے۔ ریزرو بینک نے فی الحال بینکوں کو ڈیوائیڈینڈ بانٹنے سے بھی منع کر دیا ہے۔ مسٹر داس نے کہا کہ ریزروبینک نے چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کو رقم مہیا کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کے بحران کے درمیان نقدی کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ ملک میں 91 فیصد اے ٹی ایم کام کررہے ہیں۔ نبارڈ، سڈبی، این ایچ بی جیسے اداروں کی فنڈنگ کے لئے 50 ہزار کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔