نئی دہلی//کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ ملک کے سامنے موجودہ چیلنجز کے مدنظر اتحاد ویکجہتی قائم رکھنا سب سے اہم ہے ۔مسٹر گاندھی نے سابق وزیر اعظم لال بہادرشاستری کی برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں کئی کام کرنے ہیں لیکن اتحاد ویکجہتی ،استحکام اور مضبوطی سب سے اہم ہے ۔انھوں نے ٹوئیٹ کیا ''ہمارے سامنے جو بڑے کام ہیں ان میں مضبوطی اور استحکام کے لئے سبھی کا اتحاد سب سے اہم ہے ۔''انھوں نے لال بہادر شاستری کی تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ ''سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کو انکی برسی پر میراخراج عقیدت ۔''لال بہادر شاستری کی پیدائش دواکتوب1904کو اترپردیش کے مغل سرائے اور انتقال 11جنوری 1966کو تاشقند میں ہواتھا۔ یواین آئی۔