نئی دلی// مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 86508 نئے کیس سامنے آئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5732519 ہوگئی۔ وہیں اس مہلک وائرس کی وجہ سے 1129 مریضوں کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 91،149 ہوگئی۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا سے اب تک تقریبا 9.75 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جب کہ تقریبا 3.17 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد6933548 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 201844افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔