سرینگر//ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 83,01191 لوگ کورونا وائرس (کووڈ 19) سے ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 78,524 نئے لوگ اس جان لیوا وائرس کی زد میں آئے ہیں۔
اب ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر6835656 تک پہنچ گئی ہے۔
اس طرح سے ملک میں کووڈ 19 کے فعال معاملوں میں 5458 کی کمی آئی ہے اور اب یہ گھٹ کر 9,02,425 پر آگئے ہیں۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 83011 کورونا مریض ٹھیک ہوئے،جنہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔(مشمولات یو این آئی)