نئی دہلی// ملک میں دو دن تک کوروناوائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر تقریبا 1700 کی کمی اور صحتمند افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔
منگل کے روز وائرس کے یومیہ کیسز 20 ہزارسے کم ہو چکے تھے ، لیکن بدھ کے روز یہ بڑھ کر23 ہزاراور جمعرات کو 24 ہزار سے زیادہ ہو گئے تھے۔
جمعہ کے روزملک میں 23,067 نئے کورونا وائرس کے کیس نمودار ہوئے۔