نئی دہلی// ملک میں لگاتار چھ دن تک کورونا وبا کو مات دینے والوں کی تعداد وائرس کے نئے کیسوں سے زیادہ رہنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی آئی اور اس دوران جہاں 81177 افراد شفایاب ہوئے، وہیں تقریبا پانچ ہزار مزید اضافہ سے 86052کیس رپورٹ ہوئے جن کے نتیجے میں فعال کیسوں میں3734 کا اضافہ ہوا۔
جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 86052 نئے کیس سامنے آئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5818571 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران80177 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد4756165 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد3734 کے اضافہ سے مجموعی تعداد970116 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل مسلسل چھ دن تک کورونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافے سے ایکٹیو کیسوںمیں کمی واقع ہوئی تھی۔
ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح 16.67 فیصد،اموات کی شرح 1.59 فیصد جبکہ کورونا سے شفایابی کی شرح 81.74 فیصد رہی۔