نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کے 82 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کورونا کے انفیکشن سے 74 ہزار سے زائد افراد صحت مند ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں صحت مند افراد کی تعداد 50.16 لاکھ ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران82170 نئے معاملوں کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6074702ہوگئی۔
اس عرصہ کے دوران74892 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ، جنہیں ملا کر اب تک5016520 افراد کورونا کی وبا سے نجات پا چکے ہیں۔