ملک میں 81466نئے کورونا کیس ،رواں برس ابھی تک ایک دن میں سب سے زیادہ معاملے

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
نئی دہلی// ہندوستان میں کورونا وائرس کے اثر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 81 ہزار سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ، 2021 میں ایک دن کے دوران یہ سب سے زیادہ معاملے ہیں۔
جمعہ کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 81466 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 131 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 50356 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک 11525039 کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔سرگرم معاملے 614696 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ، اس دوران مزید 469 مریضوں کیموت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 163396 ہوگئی ہے۔
ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.68 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 5.00 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *