نئی دہلی// کورونا وائرس کی زد میں آئے مریضوں کی جانچ میں تیزی اور مناسب علاج کی وجہ سے وائرس کے شکار متاثرین کی تعداد لگاتار بڑھتی جارہی ہے جس سے اب تک کے 73.70 لاکھ سے زائد کیسز کے مقابلے میں فعال کیسز کم ہوکر آٹھ لاکھ رہ گئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70348کورونا متاثرین شفایاب ہوئے جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد6453789 ہوچکی ہے۔
اسی مدت میں مزید 63371نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد7370478 ہو گئی۔