نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) متاثرین کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.97 لاکھ ، جبکہ جان لیوا وباسے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7.48 لاکھ ہوچکی ہے۔
منگل کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46790نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد7597063 ہوگئی۔