نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے فعال معاملے تیزی سے کم ہورہے ہیں اور اب ان کی تعداد پانچ لاکھ سے کم ہوگئی ہے، جو گذشتہ ستمبر میں 10 لاکھ سے زیادہ تھی ملک کی بیشتر ریاستوں میں جہاں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی آ رہی ہے، وہیں دہلی اور کیرالہ میں ان میں اضافہ باعث تشویش ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق منگل کے روز پورے ملک میں 50226 افراد صحتمند ہوئے، جس نے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد تقریباً 1 80.14 لاکھ ہوگئی۔ اس دوران فعال معاملات کی تعداد 6557 سے کم ہوکر 4.94 ہوگئی ہے۔ وہیں 44281 نئے معاملے سامنے آنے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 86.36 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ اس دوران 512 مریضوں کی موت کے ساتھ تعداد اموات بڑھ کر 127571 ہوگئی ہے۔
ملک میں صحت مند ہونے والے افراد کی شرح 92.79، اموات کی شرح 1.48 اور سرگرم معاملوں کی شرح 5.73 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں صحت مند افراد کی تعداد انفیکشن کے نئے معاملوں سے زیادہ تھی، جس کی وجہ سے 3037 معاملات کم ہوکر 93400 رہ گئے۔ وہیں ریاست میں 110 مریضوں کی موت ہونے سے تعداد اموات بڑھ کر 45435 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 15.88 لاکھ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔