سرینگر//گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 412262 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اس عرصے میں 3980 اموات ہوچکی ہیں جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 412262 نئے کیسز سامنے آگئے اور اس عرصے میں 3980 اموات درج کی گئیں۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 21077410 ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 230168 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 329113 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ہوئے ہیں۔ فی الحال ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3566398 ہے۔