سرینگر//مہلک وبا کورونا وائرس کے قہر کے دوران راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی ہو رہی ہے۔جمعہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 132364 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 2713 مریض کورونا کی وجہ سے فوت ہوگئے۔
یاد رہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔تاہم گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسوں میں کمی آرہی ہے ۔