Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ملک میں یکساں سول کوڈ کی مطلق گنجائش نہیں: لا کمیشن، مسلم پرسنل لا ناقابل ترمیم و تنسیخ: بورڈ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 1, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 نئی دہلی // لا کمیشن آف انڈیا نے آج مسلم پرسنل لا بورڈ پر واضح کر دیا کہ ملک میں یکساں سول کوڈ کی مطلق گنجائش نہیں اور موجودہ حالات میں تو کم از کم دس سال تک اس امر سے رجوع ہی نہیں کرنا چاہئے ۔اس استدلال کے ساتھ ملت اسلامیہ ہند کے عائلی امور کی کل ہند نگراں تنظیم کے ذمہ داروں نے یہاں نامہ نگاروں کوبتا یا کہ کمیشن کے چئیر مین جسٹر بی ایس چوہان کی دعوت پر اُن سے ملاقات میں بورڈ نے اُن کے اس تجسس کو بھی دور کردیا کہ آیا مختلف مذاہب و فرقوں کے عائلی قوانین میں ایک دوسرے سے نسبتاًبہتر قانون کو مشترک بنایا جا سکتا ہے ۔بورڈ نے اس حوالے سے کمیشن کو یہ بتایا کہ اسلامی عائلی قوانین میں قدرت نے ہر عہد کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی فطری صلاحیت رکھی ہے ۔کمیشن پر یہ بھی واضح کیا گیا کہ مسلمانوں کے عائلی قوانین بشمول نکاح و طلاق میں مبینہ خرابیوں کے تعلق سے میڈیا میں جو شور مچایا جا تا ہے وہ در اصل خرابیاں نہیں بلکہ نفاذ ، تفسیر و تشریح پر اختلاف کے نزاعی معاملات ہیں، جن سے بورڈ مسلسل رجوع کرتا آیا ہے اور گزشتہ پندرہ سو برسوں میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ معاملات حل نہیں ہوئے ۔شریعت میں حکومت کی مداخلت اور کسی بھی نزاعی معاملے میں علما اور ماہرین سے رجوع کرنے کے بجائے عام لوگوں سے بات کر کے نتائج اخذ کرنے کی روش پر بورڈ کے اعتراض سے کمیش کے سربراہ نے بقول مولانا سید جلال الدین عمری یہ کہتے ہوئے اتفاق کیا کہ حکومت جب کمیشن سے ہی رجوع نہیں کرتی تو وہ ماہرین کو کیا خاطر میں لائے گی۔واضح رہے کہ کمیشن نے جو قبل ازیں 21 مئی کو بھی بورڈ سے رجوع کر چکا ہے آج کی ملاقات میں بورڈ سے آٹھ امور پر وضاحتیں طلب کی تھیں اور یہ سمجھنا چاہا تھا کہ مختلف مکاتب فکر میں کیا اختلافات ہیں۔بورڈ نے مفصل طور پر قران و سنت کی روشنی میں کمیشن پر تمام نکات واضح کئے ۔ ساتھ ہی ساتھ فقہی مسالک می جو اختلافات ہیں ان کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔بورڈ کے سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے طلاق ثلاثہ کو قابل مواخذہ جرم قرار دینے کو عائلی نزاع سے زیادہ عائلی زندگی کے لئے تباہ کن بتا یا اور کہا کہ عدالت عظمی جب بیک نشست تین طلاق کو باطل قرار دے چکی ہے تو پھر اس طرح کی قانونسازی کی کیا ضرورت ہے ؟ذمہ داران نے بتایا کہ بورڈ نے اس ملاقات میں کمیشن کے سربراہ کو یہ بھی صلاح دی کہ حکومت سے ایسی کوئی سفارش نہ کی جائے جس میں مسلم پرسنل لا میں کسی طرح کی ترمیم کی کوئی بات شامل ہو۔ واضح رہے کہ اس رُخ پر بورڈ تقریباًپانچ کروڑ دستخطوں کے ساتھ ایک یاد دشت بھی لا کمیشن کو پیش کر چکا ہے ۔پریس کانفرنس سے مولانا نیاز احمد فاروقی، ڈاکٹر قاسم رسول الیاس اور کمال فاروقی نے بھی خطاب کیا۔یو این آئی۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

برصغیر

’قدرتی وسائل ارب پتی لوگوں کو فروخت‘ حکومت قبائلیوں کو دبا کر ان کے حقوق چھین رہی ہے: راہل گاندھی

July 17, 2025
برصغیر

انڈیگو طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ پروازوں پر کوئی اثر نہیں

July 17, 2025
برصغیر

ترنجیت سندھو ہند-امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم بورڈ کے مشیر مقرر

July 17, 2025
برصغیر

منریگا کی اجرت کانگریس کا اضافہ اور 15 دنوں میں ادائیگی کا مطالبہ

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?