نئی دہلی// وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے راجیہ سبھا میں کہا کہ پورے ملک میں یکساں بجلی کی شرحیں نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیوں کہ بجلی ریاست کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔مسٹر جیٹلی نے وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ بجلی ریاست کا معاملہ ہے اور ہر ریاست کی صورت حال مختلف ہے اور مرکزی سطح پر بجلی کی شرحیں طے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ریاستوں کی بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیاں خسارے میں تھیں اور اس میں کچھ بینکوں کے قرض پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کے لئے ایک اسکیم شروع کی گئی ہے جس میں ڈسکام کے قرض کی گارنٹی ریاستی حکومتیں لے رہی ہیں جس سے جوکھم میں پھنسے قرض کی وصولی شروع ہوگئی ہے ۔ اس سے بینکوں کے این پی اے میں کمی آئے گی۔یو این آئی