نئی دہلی//بنگلور میں کوروناوائرس کی تیسری لہر نے اپنا سایہ پھیلانا شروع کردیا ہے جس کے چلتے صرف 6دنوں میں500سے زائدبچے کروناوائرس میںمبتلاء پائے گئے جبکہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی کافی تعداد میں بچوں کے کووڈ 19کی زد میں آنے کی خبر ہے ۔ملک میں کرونا وائرس کی ہولناکی اگرچہ کم ہو گئی ہے البتہ اب بھی وبا کے یومیہ مثبت کیسز کی تعداد لگ بھگ 40 ہزار ہے۔ ایسے میں ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں بچوں میں ہو رہے کورونا انفیکشن سے متعلق گارجین اور انتظامیہ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ گزشتہ یکم اگست سے 11 اگست کے دوران 18-0 کی عمر کے 543 بچے کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں بچوں کے کورونا پازیٹیو ہونے سے بچوں میں کورونا کے اثر کے خدشات کو طاقت ملنے لگی ہے۔ واضح رہے کہ ایسے خدشات ظاہر کیا جاچکا ہے کہ تیسری لہر میں بچوں پر کووڈ کا خطرناک اثر پڑسکتا ہے۔ محکمہ صحت نے انتباہ کیا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں تو صورتِ حال اور سنگین ہو سکتی ہے۔ادھرمہاراشٹر حکومت نے بدھ کی دیر شب ہوئی کووڈ-19 ٹاسک فورس کی میٹنگ کے بعد اسکولوں کو پھر سے کھولنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔