نئی دہلی// ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے مجموعی ایکٹو کیسزکی تعداد 485114تک پہنچ گئی ہے ، جن میں سے سب سے زائد ایکٹو کیسز میں مہاراشٹرا کے علاوہ جنوبی ہند کی تین ریاستوں کرناٹک ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش شامل ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49931نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد 1435453ہوگئی ہے۔