نئی دہلی//گذشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں سب سے زیادہ اور ریکارڈ اضافے کے بعد پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 96424 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 52 لاکھ سے متجاوز ہوچکی ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران ریکارڈ 87472افراد کی شفایابی سے صحتیاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 41 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
جمعہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد96424 سے بڑھ کر مجموعی تعداد5214677 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعرات کو سب سے زیادہ (97894) نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اس سے پہلے دو دن میں نئے کیسز میں کمی آئی تھی۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 19.52 فیصد ،شفایابی کی شرح 78.86 فیصد اوراموات کی شرح 1.62 فیصد ہے۔