نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے 3.32 لاکھ سے زیادہ نئے کیس سامنے آنے کے بعد ، فعال کیسوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب یہ 15 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔
اس دوران ملک میں جمعرات کو 31 لاکھ 47 ہزار 782 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا اور اب تک 13 کروڑ 54 لاکھ 78 ہزار 420 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 332730 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار 695 ہوگئی۔