نئی دہلی// گذشتہ 11 دنوں میں تیسری مرتبہ ملک میں 20 ہزار سے بھی کم کووڈ19کے نئے کیس ظاہر ہوئے ہیں جس سے شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافہ اور فعال کیسوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں16432 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 24 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔
گزشتہ 11 دنوں میں یہ تیسرا موقع ہے جب وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد 20 ہزار سے کم رہی ہے۔