نئی دہلی// کچھ دنوں سے ملک میں کورونا وائرس کے 13 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آرہے ہیں ، جس سے اس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
دریں اثنا ، ملک میں اب تک ایک کروڑ سات لاکھ 15 ہزار 204 افراد کو ویکسین کے ٹیکے دیئے جاچکے ہیں۔
ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 13993 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔