Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی

Towseef
Last updated: June 13, 2025 9:35 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//ایکٹیو کیسز میں کمی کی وجہ سے ملک میں کورونا انفیکشن کے زیر علاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131ہو گئی ہے۔جمعہ کی صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کے 23نئے متاثرین سامنے آئے اور ایک مریض کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 78 ہو گئی ہے۔جمعرات کے روز ، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 7154 تک پہنچ گئی تھی۔وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 78 ہو گئی ہے۔اگرچہ یہ وائرس اب ہنگامی خطرہ نہیں ہے، تاہم وزارت صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ کورونا انفلوئنزا کی طرح موسمی طور پر پھیلتا رہتا ہے۔ سال 2025 کے آغاز سے اب تک تقریبا 10,976 افراد اس وائرس کے انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، انفیکشن کا پھیلا نئی اقسام، خاص طور پر ایل ایف.7، ایکس ایف جی، جے این.1 اور حال ہی میں شناخت شدہ این بی.1.8.1 ذیلی اقسام کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ یہ اقسام ابھی زیر تفتیش ہیں۔وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ تین ریاستوں تریپورہ، میزورم اور اروناچل پردیش میں کورونا انفیکشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ کیرالہ، دہلی، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں ایکٹو کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔انفیکشن کے معاملے میں کیرالہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست رہی ہے، لیکن آج صبح تک 110 کی کمی کے باوجود، اس کی تعداد 2055 پر برقرار ہے اور قومی راجدھانی میں متاثرین کی کل تعداد تقریبا 26 گھٹ کر 714 ہو گئی ہے۔ گجرات میں 77 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1358 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 747 زیر علاج مریض ہیں، مہاراشٹر میں 629، کرناٹک میں 395، تمل ناڈو میں 220، اتر پردیش میں 251، راجستھان میں 173، ہریانہ میں 88، آندھرا پردیش میں 117، مدھیہ پردیش میں 100، چھتیس گڑھ میں 42، بہار میں 343، پنجاب میں 29، جموں و کشمیر میں 12، جھارکھنڈ میں 24، آسام میں 20، تلنگانہ میں 11، پڈوچیری میں 12، اتراکھنڈ اور گوا میں چار، چار، لداخ میں تین، چنڈی گڑھ میں دو اور ہماچل پردیش میں ایک مریض زیر علاج ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
امر ناتھ یاترا سے قبل ڈی جی پی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ
تازہ ترین
وہ سیاحتی مقامات جو محفوظ ہیں اب کھل جانے چاہئے: ناصر اسلم
تازہ ترین
امرناتھ یاترا: صوبائی کمشنر کی جموں بھگوتی نگر بیس کیمپ پر تمام کام 20 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت
تازہ ترین
ایل جی منوج سنہا کا پہلگام میں ملی ٹینٹ حملے میں جاں بحق عادل کے گھر کا دورہ
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

فاروق عبداللہ کی وزارت خارجہ سے ایران میں کشمیری طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل

June 13, 2025
برصغیر

کیلاش مانسروور یاترا | ہندوستان نے دوبارہ شروع کرنے پر چین کی ستائش کی

June 13, 2025
برصغیر

فضائیہ کے اپاچے ہیلی کاپٹرکی ایمرجنسی لینڈنگ | پٹھان کوٹ میں افرا تفری کا ماحول

June 13, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | مزید 24افراد ہلاک ،تعداد 265پہنچ گئی

June 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?