سرینگر//ملک میں کورونا وائرس کی رفتار مزید سست پڑگئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1.52لاکھ کیس سامنے آئے۔ اسی عرصہ کے دوران 3128 کورونا مریضوں کی موت بھی واقع ہوگئی۔
مرکزی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 1 لاکھ 52 ہزار 734 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 3 ہزار 128 مریضوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔محکمہ کے مطابق گزشتہ دن 2 لاکھ 38 ہزار لوگ کورونا سے صحت یاب ہوگئے ۔