ملک میں کورونا وائرس کے56211نئے کیس،271ہلاکتیں

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے کیسز میں کمی آئی ہے اور یہ 60 ہزار سے کم ہو کر 56 ہزار پر آگئے۔
 مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 56211 نئے کیس سامنے آئے۔ اسی دوران مزید 271 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 162214 ہو گئی ہے۔
ملک میں ریکوری ریٹ جزوی طور پر کم ہو کر 94.19 فیصد اور فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 4.47 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہو کر 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *