نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے تقریبا 48 ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 86.84 لاکھ سے زائد ، جبکہ 550 مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی 1.28 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے47905 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 86.84 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1.28 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 52718 افرادشفایاب ہوئے جس کے بعد صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر 80.66 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 5363 سے گھٹ کر489294 رہ گئے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 92.89 ، اموات کی شرح 1.48 اور ایکٹیو کیسز کی شرح 5.63 فیصد ہے۔